Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ نے پرویز الہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

پرویز الہی قومی اسمبلی کو نشستوں سے دستبردار ہوگئے
اپ ڈیٹ 26 جنوری 2024 04:55pm
پرویز الہی
پرویز الہی

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی جبکہ عدالت نے پرویزالہٰی کا نام اور انتخابی نشان بیلٹ پیپر پرچھاپنے کا حکم جاری کردیا۔

جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

پرویز الہٰی کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں ابھی تک ریٹرننگ افسر کا مکمل آرڈر بھی نہیں ملا۔ کاغذات نامزدگی پر یہ اعتراض عائد کیا گیا کہ ہر انتخابی حلقے میں انتخابی خرچ کے لیے الگ الگ اکاؤنٹ نہیں کھولے گئے، پرویز الہٰی 5 حلقوں سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔

عدالت نے پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت کی جانب سے پرویز الہٰی کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات سےانتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ۔

سپریم کورٹ نے پرویزالہٰی کا نام اور انتخابی نشان بیلٹ پیپر پر چھاپنے کا حکم جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد پرویز الہٰی نے دیگر تمام انتخابی حلقوں سے دستبرداری اختیار کرلی ۔

اس سے قبل جمعہ کے روز ہی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے طاہر صادق اور عمر اسلم کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی اور ان کے نام بیلٹ پیپرز میں شامل کرنے کا حکم دیا۔

Supreme Court

Pervaiz Elahi

PTI Candidates

Election 2024