Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ محمود قریشی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، گرفتاریاں بھی ہوئیں

چھاپے کے وقت زین قریشی اور مہربانو قریشی گھر پر موجود نہیں تھے، ترجمان شاہ محمود قریشی
شائع 25 جنوری 2024 10:03pm

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا اور گھر کی مکمل تلاشی لی جبکہ4 ملازمین حراست میں لے لیے گئے۔

پی ٹی آئی کے سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر پنجاب پولیس کی جانب سے چھاپہ ماراگیا۔

ترجمان شاہ محمود قریشی کا دعویٰ ہے کہ پولیس کی جانب سے گھر کی مکمل تلاشی کے بعد 4 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ چھاپے کے وقت زین قریشی اور مہربانو قریشی گھر پر موجود نہیں تھے۔

تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

pti

Shah Mehmood Qureshi

lahore

Multan

Punjab police

Police Raid

Zain Qureshi

Mehar Bano Qureshi