Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کردیا

لوگوں نے پارلیمنٹ میں سیٹیں لینے کے لیے پارٹی کو نقصان پہنچایا، اکبر ایس بابر
شائع 25 جنوری 2024 09:33pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ لوگوں نے پارلیمنٹ میں سیٹیں لینے کے لیے پارٹی کو نقصان پہنچایا، نئے انٹرا پارٹی انتخابات خود کرائیں گے۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماﺅں اور کارکنوں نے قومی کانفرنس کی، کانفرنس میں پی ٹی آئی کے مسائل اور بحران کا جائزہ لیا گیا۔

قومی کانفرنس میں کہا گیا کہ قرار داد کی صورت میں لائحہ عمل سامنے لارہے ہیں جو الیکشن کمیشن میں دیں گے۔

کانفرنس میں قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے تمام فنڈز منجمند کیے جائیں، بینکوں کو خط لکھیں گے، انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم ہیں، پی ٹی آئی میں اب کوئی عہدیدار نہیں، عہدے ساتھ نہ لکھیں جائیں، انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم ہونے کے بعد نئے انٹرا پارٹی الیکشن کو یکسر مسترد کردیا، نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے پر بلے کا نشان لینے کی درزخواست دیں گے۔

پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبرایس بابر کا کہنا تھا کہ بانی ارکان نئے انٹرا پارٹی انتخابات خود کرائیں گے، انٹرا پارٹی کے لیے نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے گا، پی ٹی آئی صوبائی اور مرکزی کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔

اکبرایس بابر نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں، لوگوں نے پارلیمنٹ میں سیٹیں لینے کے لیے پارٹی کو نقصان پہنچایا، اب انٹرا پارٹی سمیت دیگر فیصلے الیکشن کمیشن کرے گا، ہم پی ٹی آئی ورکرز کی پارٹی بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں قیادت کا فقدان ہے ،قیادت کے حوالے سے خلا کو پر کرنا ہے، ہم ساری پی ٹی آئی کو ساتھ لے کر چلیں گے، ہماری پارٹی میں جمہوریت کی بنیاد کمزور ہے ہم مضبوط کریں گے، 8 لاکھ رجسٹرڈ رکن تھے تو انٹرا پارٹی الیکشن میں صرف 2 درجن لوگ کیوں تھے۔

مزید پڑھیں

جعلی انٹرا پارٹی انتخابات کے ویڈیو ثبوت الیکشن کمیشن کو دیے ہیں، اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس مل گیا، پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

’پی ٹی آئی کی پارٹی رجسٹریشن ختم، تمام عہدے بھی کالعدم ہوگئے‘

اکبر ایس بابر نے یہ بھی کہا کہ اداروں پر حملہ انتشار کی سیاست ہے، کسی کے لیے قابل قبول نہیں، ہمارا تو اداروں کو مضبوط کرنے کا مشن تھا، پی ٹی آئی نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈنڈا دینے کے لیے نہیں بنی تھی۔

pti

اسلام آباد

Akbar S Babar

intra party elections

national conference

pti intra party election

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 25 2024