Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ملتوی، فرجرم کی کارروائی بھی مؤخر

عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر اعتراض دور کرنے کیلئے 7 دن کا وقت دے دیا گیا
شائع 25 جنوری 2024 07:37pm

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 27 جنوری اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی جبکہ اس کیس میں فرجرم عائد کرنے کی کارروائی بھی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ ریفرنسز پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی۔

نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز ایڈووکیٹ، عرفان بھولا اور سہیل عارف جبکہ وکلاء صفائی بیرسٹر علی ظفر، سلمان صفدر،سکندر ذوالقرنین، عثمان گل اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونا تھی، ملزمان نے حاضری یقینی بنانا تھی لیکن بشریٰ بی بی آج بھی موجود نہیں ہیں، جان بوجھ کر کیسز میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

جس پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مجھے بشریٰ بی بی سے فون پر بات نہیں کرنے دی جاتی، مجھے معلوم نہیں ہوتا کہ وہ آرہی ہیں یا نہیں، لینڈ لائن سے ہی بات کروا دیا کریں۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ہمارے کیسز زیادہ اور وکیل کم ہیں۔

وکلاء صفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جبکہ توشہ خانہ ریفرنس میں بھی وکلاء صفائی تبدیل کرنے کی درخواست کردی گئی۔

توشہ خانہ ریفرنس میں سلمان صفدر اور سکندر ذوالقرنین آئندہ سماعت پر وکالت نامے جمع کرائیں گے۔

بعدازاں عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 27 جنوری اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی جبکہ اس کیس میں فرجرم عائد کرنے کی کارروائی بھی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی درخواست پر اعتراض دور کرنے کیلئے 7 دن کی مہلت

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر اعتراض دور کرنے کے لیے 7 دن کا وقت دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے عدالت سے اعتراض دورکرنے کے لیے وقت مانگ لیا۔

مزید پڑھیں

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر انتحابی نشان واپس لیا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ کا تفصلی فیصلہ

سردیوں میں چھتری تلے بشریٰ بی بی کی عدالت آمد، سوالات اٹھنے لگے

انتخابی قوانین نے پی ٹی آئی کا ’پلان سی‘ شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کردیا

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ آپ کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں اعتراض دور کر لیں۔

accountability court

اسلام آباد

imran khan

Islamabad High Court

bushra bibi

Toshakhana

tosha khana case

Justice Muhammad Bashir

190 million pounds scandal

Tosha Khana Criminal Proceedings Case

Toshakhana Criminal Case