Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمعیت اہلِ حدیث کا اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

جماعت اسلامی نے مسجد اقصیٰ سمیت تمام ایشوز پر پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی، اقبال سلفی
شائع 25 جنوری 2024 12:45pm

جمعیت اہلِ حدیث نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

جمعیت اہلِ حدیث کے رہنما اقبال سلفی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے مسجد اقصیٰ سمیت تمام ایشوز پر پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن چار چار باریاں لگا چکے ہیں، دونوں نے 72 ہزار ارب روپے قرض پاکستان پر چڑھا دیا۔

مایں اسلم نے کہا کہ قوم پہچان چکی کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ن آپس میں ملی ہوئی ہیں، لاڈلے اور سپر لاڈلے کامقابلہ جاری ہے۔

جماسعت اسلامی کے رہنما کاشف چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کی تینوں سیٹیں جماعت اسلامی جیتے گی، جماعت اسلامی ملک کا لوٹا پیسہ واپس لے کر قوم کے حوالے کرے گی، جماعت اسلامی ایسی پالیسیاں دے گی جن سے نوجوانوں کو لٹک کرجان نہ دینی پڑے۔

اسلام آباد

Jamat e Islami

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 25 2024

Jamiat Ahle Hadith