Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بارش اور برفباری کا امکان، موٹر ویز بند، پروازیں منسوخ

دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے
شائع 25 جنوری 2024 08:21am

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے۔

دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے برہان، سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے اسماعیلہ تک بند ہے۔

اسی طرح موٹر وے ایم تھری فیض پور سے درخانہ اور ایم فائیو رحیم یارخان سے روہڑی تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے اور کئی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سردی اور دھند کی لہر 24 گھنٹوں تک جاری رہے گی، جس سے بچنے کے لیے طبی ماہرین گرم ملبوسات اور گرم خوراک کے استعمال کے ساتھ ماسک لگانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

Cold Weather

weather

Pakistan Weather

Punjab fog

Motorways Closed

KPK Fog

Flights Cancel