Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دفعہ 144 کی آڑ میں ہمارے امیدواروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی

اگر دفعہ 144 کا نفاز ہوا تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیسے جلسے کریں گے؟، رہنما پی ٹی آئی
شائع 24 جنوری 2024 09:15pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دفعہ 144 کی آڑ میں ہمارے امیدواروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جیل سے حق رائے دہی کے لیے میں نے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مقررہ وقت کے اندر درخواست دی۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر دفعہ 144 کا نفاز ہوا تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیسے جلسے کریں گے؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دفعہ 144 اسلحے کی نمائش پر لگائی گئی ہے تو اچھی بات ہے، دفعہ 144 کے تحت ہمارے امیدواروں اور کارکنوں پر پس پردہ پرچے اور گرفتاریاں کی جائیں گی، دفعہ 144 کا نفاذ نئی انتقامی کارروائیوں کا جواز ہے، ہم عوام کی عدالت پر انحصار کرتے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ تمام ترہتھکنڈوں کے باوجود لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے، آپ مجبور ہو کر نہیں لکھ سکتے مگر آپ کا دل تو مانتا ہے کہ ظلم ہورہا ہے، فوج کی ذمہ داری امن عامہ کے قیام کی ہے تو اچھی بات ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ شفاف الیکشن کی بنیادی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے لیکن الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش مثبت اقدام ہے، ایران کو بھی انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے سفارتی حل کی طرف جانا چاہیئے۔

مزید پڑھیں

سائفر کیس: ’تمہاری کیا اوقات ہے؟‘ پراسیکیوٹر اور شاہ محمود قریشی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

پاک ایران کشیدگی پر شاہ محمود قریشی نے جیل سے بیان جاری کردیا

سائفر کیس ٹرائل لائیو ہونا چاہیئے، پتہ چلے وفا دار کون ہے اور بے وفائی کس نے کی، شاہ محمود

rawalpindi

Shah Mehmood Qureshi

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 24 2024