Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا جا کر لاپتہ

فائزہ مختار کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا گیا، ترجمان پی آئی اے
شائع 24 جنوری 2024 06:36pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی ایئر ہوسٹس کینیڈا جاکر لاپتا ہوگئی ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایئر ہوسٹس فائزہ مختار اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز پر تعینات تھی۔

پرواز کینیڈا پہنچی لیکن جب متعلقہ ایئر ہوسٹس کو ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز784 پر ڈیوٹی کے فرائض انجام دینا تھے، تو فائزہ مختار نے واپسی کی پرواز کیلئے رپورٹ نہیں کیا۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب فائزہ مختار نے مبینہ طور پر عملے کو رپورٹ نہیں کیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فائزہ مختار کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے کیونکہ ایئر ہوسٹس کے حلف نامے قومی ایئر لائن کے پاس موجود ہیں اور ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کا کینیڈا میں لاپتہ ہونا 2024 کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

اس سے پہلے بھی ایسے واقعات ہوچکے ہیں کہ قومی ایئر لائنز کے عملے کے ارکان بیرون ملک جاکر وہی رہ گئے اور لاپتہ ہوگئے۔ متعلقہ افراد انتظامیہ کو بتائے بغیر پرواز کے ساتھ واپس نہیں آئے۔

کہا جارہا ہے کہ نجکاری کے معاملے پر قومی ایئرلائن میں بے یقینی کی صورتحال ہے جس کے باعث فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

2022 میں 5 اور 2023 میں بیرون ملک پروازوں کے 7 کریو ممبر سلپ ہوئے۔ پی آئی اے کے سب سے زیادہ فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوئے۔

PIA

canada

PIA Flight