قصور میں شہباز شریف کے پوسٹر پھاڑنے پر مقدمہ درج
قصور میں گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے پوسٹر کو پھاڑنے اور نازیبا زبان استعمال کرنے والے ملزم کے خلاف نقدمہ درج کرلیا گیا۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف کے پوسٹر کو پھاڑنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری کوٹ رادھا کیشن فیروز الدین نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کیشن میں درج کروایا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ حلقہ این اے 132 قصور 2 میں امجد عرف بھوری نامی نوجوان نے شہباز شریف کا پوسٹر پھاڑ دیا اوران کے خلاف نازیبا گفتگو کی اور وڈیو وائرل کردی۔
پولیس مقدمہ درج کرکے ملزم امجد عرف بھوری کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
ملزم شہباز شریف کے پوسٹر پر ڈنڈے برسا رہا تھا، ملزم احمد امجد کی شہباز شریف کے پوسٹر کو پھاڑنے کے بعد نازیبا زبان استعمال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف این اے 132 کوٹ رادھا کشن سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
نواز لیگ نے قومی اسمبلی کے 53 حلقے خالی چھوڑ دیے، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
زندہ دل لاہور میں جلسے کا مزہ ہی کچھ اور ہے، مریم نواز نے فائدے گنوادیے
نواز شریف کی این اے 130 میں ریلی، این اے 27 میں آصفہ نکل آئیں
Comments are closed on this story.