Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابات تک انٹرنیٹ بند یا سست نہ کرنے کا حکم

عدالت نے فریقین سے 29 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2024 03:12pm

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن تک انٹرنیٹ سروس بلاتعطل فراہم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایڈووکیٹ جبران ناصر کی درخواست کی سماعت کی۔

سماجی رہنما اور وکیل جبران ناصر نے انٹرنیٹ سروس کی بار بار بندش اور تعطل پر پی ٹی اے اور دیگر کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کی۔

جبران ناصر نے عدالت کو بتایا کہ 17 دسمبر،7 اور 20 جنوری کو ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروس اور سوشل میڈیا تک رسائی معطل رہی، مسلسل کئی روز سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تعطل کا شکار ہے۔

انہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ انٹرنیٹ سروس کی بلاجواز بندش سے امیدواروں کیلئے انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت آئی ٹی و مواصلات اور پی ٹی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ فریقین کو ہدایت کی جائے کہ عام انتخابات تک شہریوں کو سوشل میڈیا تک رسائی میں مداخلت نا کریں۔

عدالت نے فریقین سے 29 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

Sindh High Court

Jibran Nasir

Internet Down

Internet Ban