Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے ٹک ٹاک پر لائیو جلسے کا اعلان کردیا

'آئیں ایک دفعہ پھر تاریخ بنائیں!' ، فالوورز کے لیے پیغام جاری
شائع 24 جنوری 2024 08:46am

عام انتخابات سے قبل اپنی الیکشن مہم کو سوشل میڈیا کے ذریعے چلانے والی پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک پر آج 24 جنوری کو پہلا لائیو آن لائن جلسہ کرنے جارہی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل ہر شیئر کیے جانے والے پیغام میں جلسے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ، ’آئیں ایک دفعہ پھر تاریخ بنائیں!‘

اب تک پی ٹی آئی 2 آن لائن جلسے اور ایک انٹرنیشنل آن لائن کنونشن کا انعقاد کرچکی ہے جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیارکردہ پارٹی کے بانی عمران خان کی تقریربھی نشر کی گئی تھی.

اس تقریر نے بعد میں ایک نئی بحث کو جنم دیا۔

دیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مقابلے میں ٹک ٹاک پرآن لائن جلسے کا انعقاد پی ٹی آئی کیلئے خاصا چیلنجنگ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر راہ راست ویڈیو دکھانا چند شرائط کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی سوشل میڈیا چلانے والے جبران الیاس نے ایکس پر ٹک ٹاک جلسے سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ آن لائن جلسے میں شرکت کرنے کیلئے ایک ہزارفالوورز کاہونا ضروری ہے۔

جبران الیاس نے تمام پی ٹی آئی کارکنان کو ہدایت جاری کی تھی کہ ٹک ٹاک اکاؤنٹس بنا کر ایک دوسرے کو فالو کریں،پاکستان میں ٹک ٹاک پربراہ راست ویڈیو نہیں دیکھی جاسکتی۔

تاہم صارفین نے اہنے تبصروں میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ پر واضح کیا تھا کہ لائیو جلسہ ایک ہزارفالوورز کے بغیربھی دیکھا جا سکتا ہے۔

’پی ٹی آئی بوٹس سے باٹس پر آگئی‘

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ، ’ لائیو جلسہ دیکھنے کیلئے 1000 فالوورز ضروری نہیں ہیں، یہ جلسہ کوئی بھی دیکھ سکتا ہے اور گیسٹ کال پرشرکت بھی کرسکتا ہے لیکن پاکستان میں ٹک ٹاک پرلائیور ویڈیو دیکھنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ آپکا اکاؤنٹ کسی بیرون ملک نمبر پر بنایا گیا ہو یا پھر آپ وی پی این استعمال کر رہے ہوں۔’

pti

TikTok

social media

PTI jalsa

PTI Virtual Jalsa

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

live jalsa