Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا فضل الرحمان کے حلقے میں ریٹرننگ افسر پر اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت

الیکشن کمیشن نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ابتدائی تحقیقات کرائیں، ترجمان
شائع 23 جنوری 2024 10:50pm

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے ریٹرننگ افسر (آر او) پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ثابت ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق این اے 44 کے ریٹرننگ افسر نے مبینہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے ایک امیدوار کا انتخابی نشان بلاجواز تبدیل کیا، الیکشن کمیشن نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ابتدائی تحقیقات کرائیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ ریٹرننگ افسر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، ریٹرننگ افسر کو تبدیل کرتے ہوئے سید گلفام عباس شاہ کو این اے 44 میں بطور ریٹرننگ افسر تعینات کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو مذکورہ ریٹرننگ افسر کی فوری معطلی کی ہدایات جاری کردیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ باضابطہ انکوائری کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی 6 روز میں اپنی رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہوگی۔

ECP

اسلام آباد

Molana Fazal ur Rehman

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 23 2023