Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں قومی و صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر خواتین امیدوار نظر انداز

سیاسی جماعتوں کی جانب سے خواتین کو ایوانوں میں نمائندگی دینے کے دعوے دھرے رہ گئے
شائع 23 جنوری 2024 08:15pm

سیاسی جماعتوں کی جانب سے خواتین کو ایوانوں میں نمائندگی دینے کے دعوے دھرے رہ گئے، کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلی کی 47 جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے خواتین امیدواروں کو نظر انداز کردیا گیا۔

خواتین کو قومی و صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینے کے دعوے دھرے رہ گئے، سیاسی جماعتوں نے جنرل نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ دینے سے گریز کیا۔

جماعت اسلامی نے کراچی سے کسی خاتون امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا جبکہ تحریک لبیک نے بھی کسی خاتون امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

جے یو آئی نے صرف ایک صوبائی نشست پر خاتون امیدوار کو نامزد کیا جبکہ ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر خاتون کو ٹکٹ دیا۔

پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ دیا جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 9 خواتین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے۔

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی کسی نشست پر خاتون امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا جبکہ پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی کی 2 نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ جاری کیا۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی اور کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمند کردیے

الیکشن 2024 کیلئے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پابندی، دفعہ 144 نافذ

سرگودھا کی 2 نشستوں پر الیکشن التواء سے متعلق الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری

karachi

National Assembly

Sindh Assembly

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 23 2023

women candidates