شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بن گئے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر اور سینئر وکیل شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی بن گئے، جو بدھ کو پی سی بی ہیڈ کورٹرز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بن گئے۔
وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیٸرمین کے الیکشن کے لیے سینئر قانون دان شاہ خاور کو پی سی بی الیکشن کمشنر مقرر کر رکھا ہے۔
قائم مقام چیئرمین شاہ خاور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کے استعفے کی منظوری کے بعد کل بدھ کو صبح قذافی اسٹیڈیم میں چارج سنبھالیں گے، وہ بورڈ کے انتخابات تک فرائض سرانجام دیں گے۔
نامزد گورننگ بورڈ رکن پی سی بی محسن نقوی فی الحال ممبر گورننگ بورڈ کے طور پر کام کریں گے۔
مقام چئرمین الیکشن کمشنر شاہ خاور اب متوقع طور پر ایک ماہ میں بورڈ کے انتخابات کرائیں گے اور بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کا اعلان جلد کریں گے۔
مزید پڑھیں
محسن نقوی کی پی سی بی کے ممبر گورننگ بورڈ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
ممبر گورننگ بورڈ محسن نقوی چیئرمین کا انتخاب لڑیں گے، محسن نقوی تین سال کی مدت کیلئے چئیرمین رہنے کے اہل ہوں گے۔
Comments are closed on this story.