Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محسن نقوی کی پی سی بی کے ممبر گورننگ بورڈ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

نگراں وزیراعظم نے ذکاء اشرف کا استفعی منظور کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا
شائع 23 جنوری 2024 07:37pm

وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی گورننگ بورڈ کا حصہ بنانے اور ذکاء اشرف کا استعفیٰ مںظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محسن نقوی کی پی سی بی کے ممبر گورننگ بورڈ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، وزارت بین الصوبائی رابطہ نے محسن نقوی کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پی سی بی آئین 2014 کے آرٹیکل 10 ون ڈی کے تحت تقرری کی۔

نگراں وزیراعظم کی جانب سے ذکاء اشرف کا استفعی منظور کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی جانب سے محسن نقوی کو عہدہ سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو ابتدائی طور پر پی سی بی بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی او جی کی تشکیل نو کے بعد چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کیا جائے گا، موجودہ مینجمنٹ کمیٹی میں پیٹرن کے نامزد دوسرے ممبر بی او جی مصطفی رمدے سمیت 9 ارکان شامل ہیں۔

پی سی بی آئین 2014 کے مطابق مستقل چیئرمین کی تقرری 3 سال کے لیے کی جاتی ہے، پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں 4 ریجنز اور 4 اداروں کے ممبران شامل ہوتے ہیں، بی او جی میں پیٹرن ان چیف کی جانب سے نامزہ 2 ممبرز بھی شامل کیے جاتے ہیں، پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں وزارت آئی پی سی کا ایک نمائندہ بھی شامل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعدقائم مقام چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا نام سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ میں مختلف منصوبوں پر کام روک دیا گیا

PCB

lahore

mohsin naqvi

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

CARETAKER CM PUNJAB