Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

طویل عرصے بعد کیپٹن صفدر اور مریم ایک ساتھ، ویڈیو وائرل

دونوں نے ایک عوامی اجتماع میں اسٹیج پر کھڑے ہو کر ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر فضاء میں لہرایا
شائع 22 جنوری 2024 07:41pm
فوٹو ــ ٹوئٹر
فوٹو ــ ٹوئٹر

ملک میں الیکشن کی گہما گہمی شروع ہوگئی ہے اور سیاسی جماعتیں مختلف علاقوں میں جلسے کررہی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ایک جلسے میں طویل عرصے بعد کیپٹن صفدر اور مریم ایک ساتھ دکھائی دیے، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے قائد نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماء بھی الیکشن کے لئے بھرپور انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔

اس مختصر کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز ایک عوامی اجتماع میں اسٹیج پر کھڑے ہو کر ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر فضاء میں لہرا رہے ہیں۔

طویل عرصے بعد کیپٹن صفدر اور مریم کو ایک ساتھ دیکھ کر کارکنان نے بھی بڑی گرم جوشی سے اپنے قائدین کا استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری 2024 کو شیڈول ہے۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

Pakistan Politics

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024