Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دانیال عزیز کی 14 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

عدالت نے 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی
شائع 22 جنوری 2024 06:06pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر سیاستدان دانیال عزیز کی 14 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

دانیال عزیز نے لیگی قیادت سے اختلافات اور پی ٹی آئی ٹکٹ سے متعلق خبروں کے بعد حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں دانیال عزیز کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مجھے نامعلوم افراد کے خلاف درج مقدمے میں ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ افواہ پھیلائی گئی کہ دانیال عزیز تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

درخواست کے مطابق ہماری طرف سے تردید کے باوجود ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ متعلقہ عدالت میں پیشی کے لیے حفاظتی، راہداری ضمانت منظور کی جائے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے دانیال عزیز کی درخواست پر سماعت کی، دانیال عزیزاپنے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دانیال عزیز کی 14 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

مزید پڑھیں

پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر لیگی رہنما دانیال عزیز کا بڑا اعلان

پی ٹی آئی کے ٹکٹ کا الزام : دانیال عزیز کا احسن اقبال کو نوٹس بھیجنے کا اعلان

پولیس نے ن لیگ کے ناراض رہنما دانیال عزیز کو انتخابی جلسہ کرنے سے روک دیا

PMLN

Justice Amir Farooq

Bail

Islamabad High Court

daniyal aziz