Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر اظہار تشویش

برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا وزیر سکیورٹی کو خط، فوری ملاقات کا وقت مانگ لیا
شائع 20 جنوری 2024 10:13pm
فوٹو – فائل
فوٹو – فائل

برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ نے برطانوی سکیورٹی کے وزیر کو خط لکھا ہے۔ جس میں برطانوی سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے خط میں سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات اور حملوں کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ وزیر سکیورٹی ٹام ٹگینڈہاٹ سے فوری ملاقات کی درخواست بھی کی ہے۔

لیبر پارٹی کے اراکین کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ رپورٹ کیا گیا ہے کہ اس ہفتے برطانیہ میں رہنے والے سکھ افراد کو برطانوی پولیس نے ان کی جان کو لاحق خطرات کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات کا معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں زیر بحث آچکا ہے۔ اب برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے خط میں سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں سکھ کارکن اوتار سنگھ کھنڈا کی برمنگھم میں اچانک موت کی تحقیقات کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ کینیڈا نے جون 2023 میں ہردیپ سنگھ ننجر کی موت میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ جس کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی محاذ آرائی شروع ہوگئی تھی۔

اس کے علاوہ بھارت نے 2023 میں نیویارک میں سکھ کارکن کو قتل کرنے کی ناکام سازش کی تھی۔

مغربی ممالک میں سکھ کارکنوں کی ہلاکت میں بھارت کے ملوث ہونے کے بعد بھارت مغرب کا ایک ناقابل اعتبار اتحادی کے طور پر سامنے آیا۔

modi government

United Kingdom

USA

Canadian government

SIKH LEADER