Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ کا قیدیوں کے بیانات ویڈیو لنک پر ریکارڈ کرانے کے انتظامات کا حکم

آئی جی جیل خانہ جات کو قیدیوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے انتظامات کی ہدایت
شائع 20 جنوری 2024 02:55pm

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جیل حکام کو قیدیوں کے بیانات ویڈیو لنک پر ریکارڈ کرانے کے انتظامات کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سیشن ججز جنوبی، غربی، وسطی، ملیر، ٹھٹھہ اور سجاول کو خط ارسال کیا گیا ہے۔

خط میں آئی جی جیل خانہ جات کو قیدیوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

ممبر انسپیکشن کا کہنا ہے کہ جیل حکام قیدیوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کے انتظامات کریں، جس کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے مدد لی جاسکتی ہے۔

Sindh High Court