Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف نے پیپلز پارٹی کو کچلنے کی کوشش کی، مولا بخش چانڈیو

جے یو آئی، ایم کیو ایم سے بات چیت طے نہ ہوسکی، اگر کوئی اشارہ ہوتا تو معاملات طے پاجاتے، رانا احسان افضل
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2024 07:29am

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میاں صاحب نے پیپلز پارٹی کو کچلنے کی کوشش کی، اتحادی حکومت کے دوران بھی ہم سیلاب متاثرین کے لیے شہبازشریف کی طرف دیکھتے رہے، مگرامداد نہ لے سکے۔

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پڑھے لکھے لوگوں کو ہونا چاہیئے۔

مسلم لیگ (ن) لیگ کے رہنما رانا احسان افضل نے کہا کہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم سے بات چیت طے نہ ہوسکی، اگر کوئی اشارہ ہوتا تو معاملات طے پاجاتے۔

مولا بخش چانڈیو

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ الیکشن کو ذاتی دشمنی کے طور پر نہیں لینا چاہیئے، میاں صاحب نے پیپلزپارٹی کو کچلنے کی کوشش کی، اتحاد میں بھی ہمارے وزراء کو مراعات نہیں ملیں، سیلاب کے دوران بھی سندھ پر نظر کرم نہیں کی، ان کے کسی ترقیاتی کام میں سندھ شامل نہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح گالم گلوچ نہیں کریں گے، پی ٹی آئی نے اقتدار میں آتے ہی بھینسیں اور کٹے بیچے، انہوں نے کس گورنر ہاؤس کی دیواریں گرائی ہیں، انہوں نے حکومت چلانا مذاق سمجھ رکھا تھا، پی ٹی آئی نے جو باتیں کی وہ پوری نہیں کیں۔

ان کا مزید کہان تھا کہ ہم نے ضیاء دور میں بھی مایوسی اختیار نہیں ہونے دی، پرامید ہیں کہ ملک کے باشعور لوگ اچھا فیصلہ کریں گے، عوام پی ٹی آئی اورن لیگ کی کارکردگی سے مایوس ہیں، اتحادی حکومت میں ہمارے حصے میں وزارت خارجہ آئی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا، ہم سیلاب متاثرین کے لیے شہبازشریف سے امداد نہ لے سکے، میاں صاحب نے کبھی سندھ کی طرف نہیں دیکھا، شہبازشریف سیلاب متاثرین کی مدد کرکے اپنی جگہ بنالیتے۔

ہمایوں مہمند

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ہمایوں مہمند نے آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آمدن ایکسپورٹ اور غیرملکی سرمایہ کاری بڑھتی ہے، 2013 سے 2018 کے درمیان ہماری ایکسپورٹس میں اضافہ نہیں ہوا، پیپلزپارٹی نے 14 لاکھ اور ن لیگ نے 11 لاکھ سالانہ نوکریاں نکالیں، پی ٹی آئی کے دور میں سالانہ 18 لاکھ 40 ہزار نوکریاں ملیں، ٹیکسٹائل انڈسٹریز میں سب سےزیادہ روزگاربڑھا۔

ہمایوں مہمند نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں پی ٹی آئی الیکشن میں نہیں ہے، پی ٹی آئی 266 نشستوں سے الیکشن لڑرہی ہے، ہمارے امیدواروں کی اکثریت کامیاب ہوگی، خیبرپختونخوا سے کلین سوئپ کرسکتے ہیں، پنجاب سے بھی 50 فیصد سے زائد نشسیں نکال لیں گے، بلوچستان اور سندھ میں بھی ہم اچھی نشستیں نکالیں گے، تمام امیدوارپی ٹی آئی کےامیدوارہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے صرف انتخابی نشان بلا واپس لیا ہے، تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعت ہے، الیکشن کمیشن میں پڑھے لکھے لوگوں کو ہونا چاہیئے، الیکشن کمیشن نے مارچ میں آئین کی خلاف ورزی کی۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے حکومت بناکر کچھ تبدیلیاں کیں، ہم نے غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائے، ہمارے دور میں ملک کے ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا، ن لیگ کے دورمیں ایکسپورٹس تھی ہی نہیں۔

رانا احسان

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان افضل نے آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی، ہم نے بدنامی اپنے سر لے کر ملک کو بچایا، نوازشریف کو اقامہ کی بنیاد پر نکالا گیا۔

رانا احسان افضل نے کہا کہ ناقص ڈرائیور کی وجہ سے معشیت کو نقصان پہنچا، بانی پی ٹی آئی عمران خان معیشت کو دلدل میں پھینک کرگئے، ہماری کاوشوں سے ڈالر کی قدر مستحکم ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم سے بات چیت طے نہ ہوسکی، اگر کوئی اشارہ ہوتا تو معاملات طے پاجاتے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نقصان پہنچانے والے اداروں کی نجکاری ہونی چاہیئے، پینشن اور سبسڈی کے معاملات پر کام کیا جائے گا۔

pti

PMLN

AAJ NEWS

اسلام آباد

PPP

rubaroo

Shaukat Paracha

rana ahsan afzal

Mola Baksh Chandio

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

humaiyun mehmond