ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعدقائم مقام چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا نام سامنے آگیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکاء اشرف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جبکہ انہوں نے اپنا استعفیٰ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو بھجوادیا جبکہ ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا نام سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، انہوں بطور چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اختیار کے تنازعے پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے کام میں بار بار رکاوٹیں ڈالنے پر دلبرداشتہ ہو کر ذکاء اشرف نے اپنا استعفیٰ پیٹرن انچیف پاکستان کرکٹ بورڈ اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھجوادیا۔
ذکا اشرف نے اپنے استعفے کا اعلان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔
ذکا اشرف نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مینجمنٹ کمیٹی کی سربراہی اور رکنیت سے بھی استعفے دیا، مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 4 فروری کو ختم ہونا تھی تاہم میں نے بے اختیار چئیرمین رہنے کے بجائے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرنا ممکن نہیں، نگراں وزیر اعظم کی جانب سے استعفیٰ منظور کرنے تک فرائض سرانجام دوں گا، اب وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس کو نامزد کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف کو وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کام کرنے سے روک رہی تھی، انگلینڈ کی کاؤنٹی مڈل سیکس سے ٹی 10 لیگ کے معاہدہ کے باوجود اجازت نہیں مل رہی تھی۔
گزشتہ دنوں کراچی میں بورڈ کا اجلاس کرنے سے بھی روک دیا گیا تھا اور بورڈ کے انتخابات کے لیے گورننگ بورڈ ارکان کی نامزدگی سے بھی روک دیا گیا تھا۔
اس صورتحال میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور بورڈ کے معاملات بھی خراب ہورہے تھے۔
پی سی بی مین چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی زیرصدارت آج اجلاس ہوا، اس دوران کرکٹ کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی، اجلاس میں سی او او سلمان نصیر سمیت مینجمنٹ کمیٹی کے دیگر اراکین شریک ہوئے۔
قائم مقام چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا نام سامنے آگیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا نام سامنے آیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ذکا اشرف نے استعفے کا اعلان کیا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف کو چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی اور رکن کی حیثیت سے استعفیٰ نگران وزیراعظم کو پیش کرنے کا بتایا گیا۔
مزید پڑھیں
نگراں وزیراعظم کی اہم تقرری، ذکاء اشرف کا پتّہ صاف ہونے والا ہے؟
پی سی بی ذکا اشرف کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا
پی سی بی کے مطابق ذکا اشرف نے پیٹرن پی سی بی کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے پاکستان کرکٹ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ہوں گے، ان کی نگرانی میں نئے الیکشن ہوں گے۔
Comments are closed on this story.