سموں کا غیر قانونی اجراء : اسلام آباد میں موبائل فون کمپنی کی فرنچائز کیخلاف کارروائی
پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی کارروائی میں 2 افراد گرفتار، دو فعال اور 151 مشتبہ سمیں برآمد
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ایف آئی اے سائبر کرائم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سموں کے غیر قانونی اجراء کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ہے۔
اسلام آباد میں سموں کے غیر قانونی اجراء کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، وفاقی دارالحکومت میں واقع موبائل فون کمپنی کی فرنچائز کے خلاف کارروائی کی گئی۔
فرنچائز، سموں کے غیرقانونی اجرا میں ملوث پائی گئیں، سم اسٹاک کے اندر سے 2 فعال اور 151 مشتبہ سمیں برآمد ہوئیں۔
سموں کے ساتھ 4 بی وی ایس ڈیوائسز بھی قبضے میں لے لیں، ایف آئی اے ٹیم نے موقع پر ہی 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
FIA
اسلام آباد
PTA
islamabad police
mobile sims
mobile Sims Block
مقبول ترین
Comments are closed on this story.