Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: کرکٹر کو فیملی سمیت گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، مقدمہ درج

لوٹی گئی رقم میں ایک ہزار امریکی ڈالر اور25ہزار ہاکستانی روپے شامل ہیں۔
شائع 19 جنوری 2024 02:45pm

لاہورکے علاقے نواب ٹاؤن میں کرکٹر عبدالرحمان اسلم اور اہلخانہ کو لوٹ لیا گیا۔

نواب ٹائون پولیس نے کرکٹرکی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

نامعلوم افراد کے خلاف در ج کیے جانے والے مقدمے میں 392 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آرکے متن کے مطابق عبدالرحمان فیملی کے ساتھ گھر واپس آرہے تھے کہ گھر کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے فیملی پر پستول تان کر تین لاکھ سے زائد کی نقدی اوردیگر سامان لوٹ لیا۔

رقم میں ایک ہزارامریکی ڈالر اور25ہزارپاکستانی روپے شامل ہیں۔

کرکٹر کا کہنا ہے کہ 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس ڈاکوؤں کا سراغ نہیں لگا سکی۔

lahore

cricketer

Dacoity