Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جے یو آئی (ف) کے امیدوار ’ماچس‘ کی الاٹمنٹ پر الیکشن کمیشن پہنچ گئے

غلط انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے باعث سیاسی پارٹیاں اور آزاد امیدوار پریشانی کا شکار ہیں۔
شائع 19 جنوری 2024 12:55pm

عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو درپیش ایک چیلنج امیداروں کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا بھی ہے لیکن معاملہ نمٹانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا۔

غلط انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے باعث سیاسی پارٹیاں اور آزاد امیدوار پریشانی کا شکار ہیں۔

جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار نے بھی خود کو الاٹ کیے جانے والے انتخابی نشان کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔

جے یوآئی ( ف) کے ٹکٹ ہولڈر کو ریٹرننگ آفیسر نے ماچس کی ڈبیا کا انتخابی نشان الاٹ کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے امیدوار نے الیکشن کمیشن کو دائرخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ اسے غلط انتخابی نشان الاٹ کردیا گیاہے جس کی درستگی کی جائے۔

JUIF

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024