Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

‏فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن: مدت میں توسیع کی حکومتی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2024 05:07pm

سپریم کورٹ میں ‏فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کے معاملے پر متفرق درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ آئندہ ہفتے سے حکومت کی جانب سے دائردرخواست پرسماعت کرے گا۔

انکوائری کمیشن نے جنوری کے تیسرے ہفتے میں رپورٹ جمع کروانا تھی ۔

اس سے قبل ہی وفاقی حکومت نے مقرروقت میں توسیع کیلئےسپریم کورٹ سےرجوع کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ دی گئی تاریخ پرکمیشن رپورٹ کوحتمی شکل نہیں دے سکتا،اس لیے مقررہ وقت میں توسیع کی جائے۔

مزید پڑھیے

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

فیض آباد دھرنا کیس: حکومت ذمہ داران کے تعین کیلئے کمیشن تشکیل دے، تحریری حکم نامہ

Supreme Court

faizabad dharna case

faizabad dharna inquiry commission