Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے ایران سے متعلق بیان کو غداری قرار دے دیا

اسرائیل اور بھارت سے چندہ لینے والے نے یہی بیان دینا تھا، رہنما ن لیگ
شائع 18 جنوری 2024 11:58pm

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے ایران سے متعلق بیان کو غداری قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور بھارت سے چندہ لینے والے نے یہی بیان دینا تھا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ غدار پاکستان پر چار سال تک وزیراعظم بن کر مسلط رہا، اس کا بیان پاکستان پر حملے کی مذمت کرنے کے بجائے پاکستان کی خودمختاری کے حق پر کمپرومائز کرنے کا بیان ہے۔

ن لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے بجائے دہشت گردوں کے ساتھ کھڑا ہے، اسے پاکستانی بچوں کی شہادت کا غم نہیں، دہشت گردوں کے مارے جانے کا غم ہے، اس سوچ پر لعنت ہے۔

رانا ثناءاللہ نے یہ بھی کہا کہ یہ بیان کوئی محب الوطن پاکستانی نہیں صرف دہشت گردوں کا ترجمان دے سکتا ہے، 9 مئی کے مجرم کے خلاف اس بیان پر پاکستان سے سنگین غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

pti

PMLN

اسلام آباد

imran khan

Rana Sanaullah

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Iran Pakistan

IRANI MISSILE ATTACKS

Pakistan Iran attacks