Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سے رابطے میں ہیں، ایران کو کوئی پسند نہیں کرتا، امریکہ

کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے، جو بائیڈن اور ترجمان سلامتی کونسل کی گفتگو
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2024 08:30am

ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کے جوابی حملے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اس صورتحال سے لگتا ہے ایران کو خطے میں کوئی بھی پسند نہیں کرتا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور دیکھ رہا ہے کہ معاملات کیسے اگے بڑھتے ہیں۔

امریکہ کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے پاکستان اور ایران پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔

جان کربی نے کہا کہ ہم صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں ہم کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے اور ہم پاکستان میں ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے ایک روز قبل پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے میں میزائل اور ڈرون حملہ کرکے 2 بچیوں کو شہید اور 3 کو زخمی کر دیا تھا۔

پاکستان نے بلوچستان کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی، دو طرفہ تعلقات کے منافی قرار دیا تھا۔

پاکستان نے بلوچستان پر حملے کے جواب میں آپریشن مرگ بر، سرمچار کے ذریعے ایران کو جواب دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے صبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، جس کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

مزید پڑھیں

سرحد پر ایرانی فوجی تعیناتی کی افواہیں، فضائی سرگرمیوں کی نگرانی

پاکستان کے ایران کے اندر جوابی حملے، متعدد دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے حملے میں مارے گئے افراد ایرانی شہری نہیں تھے، ایران کا بڑا اعتراف

Joe Biden

Iran

President Joe Biden

Iran Pakistan

IRANI MISSILE ATTACKS

Pakistan Iran attacks