Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاداب خان فٹ قرار، ابرار احمد اور خرم شہزاد کا لاہور میں ری ہیب شروع

لیگ اسپئینر شاداب خان کا ری ہیب مکمل ہوگیا، پی سی بی
شائع 18 جنوری 2024 10:06pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے انجری سے نجات پالی جبکہ مسڑی اسپنر ابرار احمد اور خرم شہزاد کا لاہور میں ری ہیب شروع ہوگیا۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق لیگ اسپئینر شاداب خان کا ری ہیب مکمل ہوگیا اور بورڈ کے میڈیکل پینل نے انہیں فٹ قرار دے دیا۔

پی سی بی کے مطابق شاداب خاب 5 ہفتے کے ری ہیب کے بعد فٹ ہیں۔

دورہ آسٹریلیا میں فٹنس مسائل سے دوچار ہونے والے اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر خرم شہزاد کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیکل پینل کی زیر نگرانی ری ہیب شروع کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ابرار احمد آسٹریلیا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف میچ میں دائیں ٹانگ میں درد پر سیریز سے باہر ہوئے تھے، جبکہ خرم شہزاد آسٹریلیا سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد اسٹریس فریکچر کا شکار ہوگئے تھے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ٹخنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں

قومی ٹیم کا ایک اور اہم کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

آسٹریلیا کیخلاف ایک بھی میچ نہ کھیلنے والا پاکستانی اسپنر کیویز کیخلاف بھی سیریز سے باہر

دورہ آسٹریلیا پر پاکستان کو شدید دھچکا، ابرار احمد باہر

PCB

lahore

shadab khan

Khurram Shehzad

abrar ahmed

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

REHABILITATION