پی سی بی نے 4 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کھیلنے کی اجازت دے دی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 4 قومی کرکٹرز کو غیرملکی کرکٹ لیگز کھیلنے کی اجازت دے دی۔
پی سی بی کے مطابق 4 کرکٹرز کو غیر ملکی فرنچائز کرکٹ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیے گئے ہیں۔
این او سی پانے والوں میں شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان اور وسیم جونئیر شامل ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کو آئی ایل ٹی کے لیے این او سی دیا گیا جبکہ بابر اعظم، رضوان اور وسیم جونئیر بنگلہ دیش پرئمیر لیگ کھیلیں گے۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان اور اعظم خان کو لیگز کے لیے تاحال اجازت نہیں ملی، قومی کرکٹرز کو لیگز کے لیے اجازت کیس ٹو کیس بنیاد پر دی جا رہی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز کو معاہدے کی شقوں کے مطابق اجازت دی جا رہی ہے۔
ٹی 20 لیگز: نسیم شاہ سمیت کچھ کھلاڑیوں کو این او سی نہ مل سکا
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی 20 لیگ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیے جبکہ کچھ کھلاڑی محروم رہ گئے۔
انجری سے ری ہیب کرنے والے نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللہ کو این او سی نہیں دیا گیا جبکہ جن پلیئرز کی جولائی سے اب تک 2 لیگز ہوچکی ہیں ان کے این او سی کے کیسز فی الحال ہولڈ پر ہیں ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 6 کھلاڑیوں کو ان لیگز کے لیے این او سی ان کے سینٹرل کنٹریکٹ اور ورک لوڈ کو دیکھتے ہوئے جاری کیے گئے ہیں ۔
متحدہ عرب امارات میں ہونے والی آئی ایل ٹی 20 میں شرکت کے لیے اعظم خان، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو این او سی جاری کر دیا گیا ہے ۔
عماد وسیم اور محمد عامر کو بھی آئی ایل ٹی 20 میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔
بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لیے جن پلیئرز کو این او سی جاری کرنے کی تصدیق کی گئی ہے ان میں محمد رضوان، بابر اعظم، حنین شاہ، عاکف جاوید، فہیم اشرف، عثمان قادر، عبداللہ شفیق، وسیم جونیئر، عمران جونیئر، سلمان ارشاد ، شعیب ملک اور خوشدل شاہ شامل ہیں ۔
پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انجری سے ری ہیب کرنے والے پلیئرز نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللہ کو این او سی جاری نہیں کیا گیا، یہ تینوں پلیئرز بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لیے منتخب ہوئے تھے جبکہ زمان خان، صائم ایوب، افتخار احمد اور فخر زمان کی این او سی ابھی ہولڈ پر ہے کیوں کہ ان پلیئرز کی جولائی کے بعد سے اب تک دو ، دو لیگز مکمل ہوچکی ہیں ۔
مزید پڑھیں
کرک انفو کی ’ٹیمز آف دی ایئر‘ میں کتنے پاکستانی شامل ہیں؟
’شاہین شاہ آفریدی کسی دباؤ میں نہیں، انہیں بطور کپتان مزید وقت دینا ہوگا‘
واضح رہے کہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کی شق کے مطابق کرکٹرز کو پی ایس ایل کے علاوہ صرف 2 لیگز کھیلنے کی اجازت ہونی ہے جبکہ پی سی بی ان پلیئرز کے مستقبل پر جلد فیصلہ کرے گا۔
Comments are closed on this story.