Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت دلوائیں، وزیراعلی اور وزیراعظم جیالا ہوگا، بلاول بھٹو

عوام اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، ٹھپے پہ ٹھپہ تیر پر ٹھپہ لگائیں، چیئرمین پیپلز پارٹی
شائع 18 جنوری 2024 05:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، ٹھپے پہ ٹھپہ تیر پر ٹھپہ لگائیں، ملک میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہورہا ہے، عوام پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت دلوائیں، حکومت بنا کر بیروزگاری ختم کریں گے، کراچی اور حیدرآباد سے بھی اکثریت سیٹیں لیں گے، وزیراعلی اور وزیراعظم بھی جیالا ہوگا۔

نوشہرو فیروز میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ 2018 میں بھی نوشہرو فیروز آیا تھا، نوشہرو فیروز کےعوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، آج بھی نوشہرو فیروز کےعوام کا ساتھ مانگنے آیاہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سندھ کےساتھ وفاق میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے، پیپلزپارٹی کا عوامی معاشی معاہدہ غربت کے مقابلے کے لیے ہے، 10نکاتی ایجنڈا غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے مقابلے کے لیے ہے، حکومت بناکرغربت، مہنگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نوشہرو فیروز کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں گے، سیلاب کے دوران مختلف علاقوں کے دورے کیے، میں نے سیلاب متاثرین سے گھر بناکر دینے کا وعدہ کیا تھا، گھر بنانے کا سب سے بڑا منصوبہ سندھ حکومت چلارہی ہے، ہم سیلاب متاثرہ خواتین کو گھر کا مالک بنارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگراں حکومت میں منصوبہ سست روی کا شکار ہے، انتخابات جیت کر ایک بار پھر کام شروع کریں گے، انتخابات میں کامیاب ہوکر ایک بار پھر تعلیمی ادارے بنائیں گے، سندھ کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کا کمپلیکس بنائیں گے، مفت صحت کی سہولت عوام کو پہنچانا ہماری کوشش رہی ہے، نوشہرو فیروز میں دل کے مفت علاج کا مرکز بنائیں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی واحد پارٹی ہے جوعوام کو ریلیف پہنچانا چاہتی ہے، شہید بی بی کے لیے مشہور تھا کہ بے نظیر آئے گی روزگار لائے گی، آج بھی عوام روٹی کپڑا اور مکان کا مطالبہ کررہے ہیں، ہم سب مل کر پیپلزپارٹی کے منشور پر کام کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا تھا کہ الیکشن میں مقابلہ تیر اور شیر کے درمیان ہے، عوام اپنا ووٹ ضائع نہ کریں اور تیر پر نشان لگائیں، ہمیں پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے جتوانا ہے، چاہتا ہوں کہ ہمارے نمائندے ہرعلاقے سے منتخب ہوں، بلدیاتی انتخابات میں ہم نے تاریخی کامیابی حاصل کی، کارکنان نے ہمارا منشور گھر گھر پہنچانا ہے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے 47 امیدوار تاحال فائنل نہ کرسکی

فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار

10 ہزار امیدوار الیکشن کی دوڑ سے باہر، حتمی تعداد سامنے آگئی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ حکومت بناکرعوام کی آمدنی کو دوگنا کریں گے، 300 یونٹ تک صارف کو بجلی مفت دی جائے گی، ہم نے غریب لوگوں کے لیے 30 لاکھ گھر بنوانا ہیں، ہم ہاری اور مزدور کارڈ بھی دیں گے، ہم غریب ترین خواتین کو بلاسود قرض دیں گے، ہم نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ بھی لے کر آئیں گے، نوجوانوں کو روزگار دلوانا ہماری ذمہ داری ہوگی، ہم اپنے منشور پر الیکشن لڑرہے ہیں، دوسری جماعتیں سیاسی انتقام کے لیے الیکشن لڑرہی ہیں۔

PMLN

Bilawal Bhutto

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

noshero feroz

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024