Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار

سندھ ہائیکورٹ نے دونوں کی آئینی درخواستیں منطور کرلیں
شائع 18 جنوری 2024 03:14pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے خاوند ذوالفقار مرزا کوالیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے دونوں کی آئینی درخواستیں منظور کرلیں۔

فہمیدہ مرزا اور ذوالفقارمرزا نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 223 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔ قومی اسمبلی کے علاوہ ذوالفقارمرزا نے پی ایس 70،71،72 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

ریٹرننگ افسر اور الیکشن ٹربیونل نے بینک نادہندہ ہونے کے الزامات پر دونوں کے کاگذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا نے اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کی تھیں جس پر آج فیصلہ سناتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیا گیا۔

اعتراض کنندہ سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

Sindh High Court

Fehmida Mirza

Zulfiqar Mirza

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024