Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایران میں حملے کیلئے ’مرگ برسرمچار‘ کا کوڈ کیوں استعمال کیا گیا

پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کا جواب ایرانی صوبےمیں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بھرپور فوجی کارروائی سے دیا ہے
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2024 09:04am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا جواب ایرانی صوبےسیستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بھرپور فوجی کارروائی ’آپریشن مرگ برسرمچار‘ سے دیا ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، اس فوجی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد مارے گئے۔

پاکستان کی جانب سے اس آپریشن کا کوڈ نام ’ آپریشن مرگ برسرمچار’ رکھا گیا ہے۔

’مرگ بر‘ فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’مردہ باد، تباہی یا موت کا آنا‘ کے ہیں جب کہ سرمچار بلوچی لفظ ہے جس کا مطلب ’سر قربان کرنے والا یا جان نثار کرنے والا‘ ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کئی سال سے ایران میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پرتحفظات کااظہارکرتارہا ہے۔پاکستان نے دہشت گردوں جو خود کو سرمچار کہلاتے ہیں کی موجودگی سےمتعلق متعدد ڈوزیئربھی شیئرکیے۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیادپرنام نہاد سرمچاروں کےخلاف کارروائی کی گئی ہے اور پاکستان اپنے عوام کے تحفظ،سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کرتا رہےگا۔

پاکستان

Iran

MoFA

Marg Bar Sarmachar