Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کے بعد ن لیگ سے مل کر حکومت بنا سکتے ہیں، خورشید شاہ

پی ٹی آئی نےعدالت میں اپناکیس درست طریقےسےنہیں لڑا، رہنما پیپلز پارٹی
شائع 17 جنوری 2024 11:49pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کے بعد ن لیگ سے مل کر حکومت بناسکتے ہیں، ویسے تو بلا بلا ہی ہوتا ہے مگر سندھی میں ہم بلا بڑے سے اژدھا کو کہتے ہیں اور سیاست سے بلا نکلتے ہی ن لیگ میدان میں آگئی، پی ٹی آئی نےعدالت میں اپناکیس درست طریقےسےنہیں لڑا۔

آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن میں کوئی ایک پارٹی واضح اکثریت نہیں لے گی، اکثریت کے لیے 170 نشستیں چاہئیں ہوتی ہیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی، ایم کیو ایم اور ن لیگ سے مل کر حکومت بناسکتے ہیں، ہر پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی الائنس میں جائے یا اپوزیشن میں بیٹھے، اتحادی حکومت کے لیے شہبازشریف نوازشریف سے بہتر ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خود کے لیے وزیراعظم بننے کا سوچنا میری تربیت نہیں، ویسے تو بلا بلا ہی ہوتا ہے مگر سندھی میں ہم بلا بڑے سے اژدھا کو کہتے ہیں اور جب سیاست سے بلا نکل گیا تو ن لیگ میدان میں آگئی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عدالت میں اپنا کیس درست طریقے سے نہیں لڑا، پنجاب میں بڑی طاقت کے ساتھ آگے آئیں۔

pti

PMLN

AAJ NEWS

اسلام آباد

PPP

سپاٹلایٹ

khursheed shah

Munizae Jahangir

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024