Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران کی دراندازی: بلوچستان حکومت کا جاں بحق اور زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے معاوضے کی ادائیگی کےاحکامات جاری کردیے
شائع 17 جنوری 2024 08:30pm

بلوچستان حکومت نے ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی ہونے سے پنجگور میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لیے معاوضے کا اعلان کردیا۔

بلوچستان حکومت نے پنجگور میں ایرانی دراندازی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کے ورثاء اور زخمی بچیوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ حکام کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے جاں بحق ہونے والی 2 خواتین کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پنجگور میں ایرانی دراندازی کے نتیجے میں زخمی ہونے والی بچیوں کو بھی معاوضے کی ادائیگی ہوگی۔

حکام سی ایم سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور کو جاں بحق خواتین اور زخمی بچیوں کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے فوری کارروائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

واضح رہے کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کی سرحد سے منسلک علاقے پنجگور میں میزائل داغے تھے جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے کالعدم تنظیم جیش العدل کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

شہباز شریف اور راجہ پرویز شریف کی ایران کی سرحدی خلاف ورزی کی مذمت

پاکستان نے ایرانی سفیر نکال دیا، تہران سے اپنا سفیر واپس طلب

پاکستان میں چھپے ایرانی دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، اسرائیل سے تعلق تھا، ایران

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی حکام نے ایرانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔ اور موقف اختیار کیا تھا کہ خودمختاری پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

بلوچستان

Iran

quetta

caretaker cm balochistan

Iran Pakistan

Ali Mardan Khan Domki

Pakistan Iran attacks