Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

توشہ خانہ کیس میں استغاثہ کے 4 گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی
شائع 17 جنوری 2024 06:12pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاؤنڈ کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، دوران سماعت سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدالت کے سامنے پیش نہ ہوسکے۔

نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفرعباسی، امجد پرویز،عرفان بھولا پیش ہوئے جبکہ ملزمان کی جانب سے لطیف کھوسہ، شعیب شاہین، شہباز کھوسہ، بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ 190ملین پاؤنڈز ریفرنس سے متعلق درخواست ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے، آج درخواست غلطی سے سنگل بینچ کے پاس مقرر ہوگئی تھی، سماعت نہ ہوسکی، کل اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ سماعت کرے گا، گزارش ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی۔

توشہ خانہ کیس میں استغاثہ کے 4 گواہان پر جرح مکمل

دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں استغاثہ کے 4 گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی جبکہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد، ضمانت مسترد

190 ملین پاؤنڈ کیس: عدالت نے ملک ریاض اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں منجمد کر دیں

توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف مزید گواہان کے بیان قلمبند

عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائی جائے۔

اسلام آباد

imran khan

bushra bibi

tosha khana case

190 million pounds scandal

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Judge Muhammad Bashir