Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

یو اے ای کے باشندے نے 8 پاکستانی و بھارتی باشندوں کی جان بچالی

کشتی الٹنے پر سمندر میں ہاتھ پاؤں مار نے والے 10 افراد کو شکار پرجاتے ہوئے عیسٰی الفلاسی نے دیکھ لیا
شائع 17 جنوری 2024 01:20pm

یو اے کے باشندے نے بروقت ریسکیو آپریشن کے ذریعے 8 پاکستانی و بھارتی باشندوں کی جان بچالی۔

شکار کے لیے نکلنے والے یہ تمام غیر ملکی کرائے کی کشتی الٹنے پر جان بچانے کے لیے سمندر میں ہاتھ پاؤں مار رہے تھے۔

عیسٰی محمد الفلاسی نے گلف نیوز کو بتایا کہ میں دبئی کی الحمریہ پورٹ سے شکار کے لیے نکلا تھا۔ بہت دور میں نے ایک شخص کو لائف جیکٹ میں دیکھا۔ لہریں اُسے اِدھر سے اُدھر لے جارہی تھیں۔ وہ بہت تک چکا تھا اور قریب المرگ تھا۔

عیسٰی محمد الفلاسی نے مزید بتایا کہ اپنے ساتھ موجود 2 فشنگ ورکرز کی مدد سے اس شخص کو سمندر سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد دی۔

جس کی جان بچائی گئی تھی اس نے بتایا کہ مزید 9 افراد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ عیسٰی محمد الفلاسی نے ان سب کو تلاش کیا اور بچایا۔ ان کی کشتی میں فون سسٹم نہیں تھا اس لیے متعلقہ اداروں کو مطلع نہیں کیا جاسکتا تھا۔

عیسٰی محمد الفلاسی نے ممجوعی طور پر 6 بھارتی اور 2 پاکستانی باشندون کو باشندوں کو بچایا۔ یہ لوگ 11 جنوری کو ایک فشنگ بوٹ کرائے پر لے کر نکلے تھے۔ عیسٰی محمد الفلاسی کا ریسکیو آپریشن نصف گھنٹے تک جاری رہا۔ 2 افراد دم توڑ چکے تھے جنہیں عیسیٰ محمد الفلاسی نے سمندر سے نکال کر ساحل پر پہنچایا۔

dubai

EIGHT PERSONS RESCUED

AL HAMRIYAH PORT