Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ کا اسکول، کالجز کی چھتوں پر گارڈن بنانے کا حکم

درخت کاٹنے پر لیسکو کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کروادی دی گئی
شائع 17 جنوری 2024 11:14am

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے اسکولوں اور کالجز کی چھتوں پر بھی پودے لگانے اور گارڈن بنانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے اسکول اور کالجز کی چھتوں پر بھی پودے اور گارڈن بنانے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلی۔۔

سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ لیسکو اہلکاروں نے درخت کاٹے جس پر پی ایچ اے نے لیسکو کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 114 یونٹس نے آلودگی پھیلانے کی خلاف ورزی کی۔ رپورٹ کے مطابق 89 انڈسٹری یونٹس نے بیان حلفی جمع کرایا جبکہ 24 انڈسٹری یونٹس تاحال سیل ہیں۔

punjab

Lahore High Court

Air pollution

smog