Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹس مظاہر کی سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کیخلاف درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری

سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا اس مرحلے پر قابل قبول نہیں ہے، سپریم کورٹ
شائع 17 جنوری 2024 10:06am

سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کیخلاف درخواست پر آٹھ جنوری کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

تحریری حکمنامہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا اس مرحلے پر قابل قبول نہیں ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے صرف شکایت کنندگان کو فریق بنانے کے نکتے پر دلائل سنے، موقف سنے بغیر کسی کےخلاف کوئی حکم جاری نہیں کیا جا سکتا۔

سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس نقوی کی آئینی درخواست میں شکایات کو سیاسی اور بدنیتی پر مبنی قرار دینے کی استدعا کی گٸی لیکن دوسرے فریق کو سنے بغیر شکایت کو بدنیتی پر مبنی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

حکمنامہ میں مزید کہا گیاہے کہ گزشتہ سماعت پر بینچ کی تشکیل پر اعتراض کیا گیا جسے آج واپس لے لیا گیا، درخواست ضروری ترامیم کے بعد دوبارہ دائر ہونے پر سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

Supreme Court

supreme judicial council

justice mazahir ali akbar naqvi