Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مذہبی جماعت کے امیدوار نے ووٹ کے بدلے نوٹ بانٹ دیئے، ویڈیو وائرل

'لوگوں کواچھا کھانا کھلاؤ اور رزلٹ اچھا آناچاہیئے۔ میں رزلٹ خود چیک کروں گا'
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2024 01:11pm

انتخابی مہم قریب آتے ہی امیدواروں کی جانب سے ’جیت‘ کی ہرممکن کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 چترال سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں اس حصے سے الیکشن لڑنے والے امیدوار طلحہ محمود شہریوں میں رقم تقسیم کررہے ہیں۔

طلحہ محمود کا تعلق جمیعت علمائے اسلام (جے یوآئی) سے ہے۔

ویڈیو میں امیدوار کا کہنا ہے کہ ، ’لوگوں کواچھا کھانا کھلاؤ اور رزلٹ اچھا آناچاہیئے۔ میں رزلٹ خود چیک کروں گا۔‘

جے یو آئی کے امیدوار نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ بہت جلد راشن بھی تقسیم کریں گے۔

شکایات ملنے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر چترال کی جانب سے جے یو آئی کے امیدوار کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا گیا۔

امیدوار کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے وضاحت مانگی گئی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے جے یو آئی کے امیدوار پردھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔

چترال سے ترجمان ن لیگ نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ ۔طلحہ محمود مردوں اور خواتین میں رقوم تقسیم کرنے کے علاوہ مختلف علاقوں میں جا کروڑوں روپے کی لاگت کے منصوبوں کا اعلان کر رہے لیکن الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

PMLN

JUI

Chitral

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

NA 1