Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پچھاڑ کر سیریز جیت لی

کیویز کو5 میچر کی ٹی 20 سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی۔
شائع 17 جنوری 2024 08:47am

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جیت لیا. 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس 179 رنز بنا سکے.

کیویز کو پانچ میچر پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔

ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے اس تیسرے ٹی20 میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کے لیے پاکستان کو 225 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے، فن ایلن نے جارحانہ اننگز کھیل کر 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 137 رنز اسکور کیے۔ کیوی اوپنر نے اپنی جارحانہ سینچری صرف 48 گیندوں پر مکمل کی۔

ٹم سائفرٹ 31، گلین فلپس 19،ڈیرل مچل 8، ڈیون کانوے 7 اور مچل سینٹنر 4 رنز بنا سکے۔

حارث روف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا جبکہ شاہین آفریدی، محمد وسیم، زمان خان اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں 3، 3 تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ پاکستان نے اسامہ میر،عامرجمال اور عباس آفریدی کی جگہ محمد نواز، وسیم جونیئر اور زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان،صائم ایوب،بابراعظم، فخر زمان، افتخاراحمد، اعظم خان اور حارث رؤف شامل تھے۔

شاہینوں کو اس میچ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز بچانے کا چیلنج درپیش تھا لیکن نیوزی لینڈ نے تیسرا میچ بھی جیت کر سیریز اپنے نام کرلی۔

New Zealand

پاکستان

T20I

Pakistan vs New Zealand

PAKvsNZ