Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چوہدری سرور کا این اے 127 میں بلاول بھٹو کی بھرپور حمایت کا اعلان

سابق گورنر پنجاب خود بلاول بھٹو کی الیکشن کمپین کریں گے
شائع 16 جنوری 2024 08:28pm

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا۔

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے این اے 127 کمپین انچارج اور ترجمان بلاول بھٹو ذوالفقار علی بدرنے ملاقات کی۔

چوہدری سرور نے این اے 127 میں بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا، چوہدری سرور این اے 127 میں خود بلاول بھٹو کی الیکشن کمپین کریں گے۔

ملاقات میں میاں مصباح الرحمان، عائشہ نواز چوہدری اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

آصف زرداری سے چوہدری سرور کی ملاقات

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی پارلینیٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چوہدری محمد سرور کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

سابق صدر نے لاہور کے این اے 127 پر چوہدری محمد سرور کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

آصف علی زرداری اور چوہدری محمد سرور نے پنجاب میں سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا ق لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

ریحام خان نے آصف زرداری کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کیا گیا تو عوام نقصان اٹھائیں گے، بلاول بھٹو

سابق صدر آصف زرداری اور چوہدری محمد سرور نے شفاف انتخابات کروانے پر بھی زور دیا۔

Bilawal Bhutto

lahore

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Asif Zardari

chaudhry sarwar

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Chaudhry Mohammad Sarwar