Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈز کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
شائع 16 جنوری 2024 11:11am

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈز کیس میں اپنا جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

عمران خان نےجیل ٹرائل کے دونوں حکم ناموں کے خلاف درخواست دائر کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دونوں کیسز میں جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنزکالعدم قرار دیے جائیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبرکو جیل ٹرائل کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ توشہ خانہ کیس میں 28ن ومبرکوجیل ٹرائل کانوٹیفکیشن جاری ہوا۔ یہ دونوں نوٹیفکیشنز غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔

عمران خان نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے عدالت سے کہا ہے کہ اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔

دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

Adyala Jail

jail trial