Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

چوہدری برادران میں جائیداد کا بھی بٹوارہ، ظہور پیلس کی تقسیم کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

عدالت نے گھر میں تعمیرات اور موجودہ صورتحال تبدیل کرنے پر حکم امتناع جاری کردیا
شائع 15 جنوری 2024 11:13pm

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے ظہور پیلس کی تقسیم کے لیے سول کورٹ سے رجوع کرلیا۔

چوہدری برادران میں سیاست کے بعد جائیداد کا بھی بٹوارہ ہوگیا اور ظہور پیلس کی تقسیم کے لیے پٹیشن دائر کردی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الہٰی اور ان کی بہنیں گھر پرویز الہٰی کے نام کرانا چاہتے ہیں، یہ لوگ مجھے غیر قانونی طریقے سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو جائیداد تقسیم کرکے حصہ دینے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے گھرمیں تعمیرات اور موجودہ صورتحال تبدیل کرنے پر حکم امتناع جاری کردیا اور پرویز الٰہی، قیصرہ الٰہی، سمیرا الٰہی اور کشور سلطانہ کو 19جنوری کو طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں

سیٹ ایڈجسٹمنٹ: (ق) لیگ کا مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

پرویز الٰہی اور اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی کاغذات نامزدگی اپیلیں مسترد

پرویز الہٰی کی اہلیہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت، مونس الہٰی کی درخواست مسترد

Chaudhry Pervaiz Elahi

Gujrat

chaudhry brothers

Pervaiz Elahi

Property

Chaudhry Shujat Hussain

zahoor palace

STAY ORDER

distribution of property

zahoor palace gujrat