Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے اندر گودام میں آتشزدگی

پولیس کی واٹرکیننن، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف
شائع 15 جنوری 2024 10:59pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے اندر گودام میں آگ لگ گئی۔

پولیس کی واٹرکیننن، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آگ کو محدود کر دیا ہے جلد آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔

آگ لگنے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔

آگ پولیس ملازمین کی رہائشی بیرکوں تک پھیلنے کا خدشہ ہے، ملازمین نے قریبی بیرکس خالی کرنا شروع کر دیں ہیں۔

پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے اندر متفرق اسٹور کے سامنے پڑے سامان کو آگ لگی۔ باقی تمام مقامات اور سامان بالکل محفوظ ہے۔

اسلام آباد

fire

islamabad police