Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی دوران سماعت طبیعت ناساز

بلڈ پریشر شوٹ کرنے کی وجہ سے جج محمد بشیر کی طبعیت ناساز ہوئی، ذرائع
شائع 15 جنوری 2024 09:16pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو طبعیت خراب ہونے پر جیل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، بلڈ پریشر شوٹ کرنے کی وجہ سے جج محمد بشیر کی طبعیت ناساز ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طبعیت سنبھلنے پر جج محمد بشیر اڈیالہ جیل سے روانہ ہوئے، ان کو گھر پہنچا دیا گیا تاہم طبعیت تاحال بہتر نہ ہوسکی۔

واضح رہے کہ جج محمد بشیر ان دنوں اڈیالہ جیل میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

accountability court

اسلام آباد

imran khan

tosha khana case

sick

Adiyala Jail

Adyala Jail

Judge Muhammad Bashir