Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر میر نے لطیف کھوسہ کے حکومت پنجاب پر لگائے الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا

لطیف کھوسہ بھی اپنے کپتان کی طرح جھوٹے بولتے ہیں، نگراں وزیراطلاعات پنجاب
شائع 15 جنوری 2024 07:57pm

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے پی ٹی آئی وکیل لطیف کھوسہ کے حکومت پنجاب پر لگائے الزامات کو جھوٹ کا پلندا قرار دیتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ بھی اپنے کپتان کی طرح جھوٹے بولتےہیں۔

اپنے ایک بیان میں عامر میر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وکیل کے حکومت پنجاب پر لگائے الزامات بے بنیاد تھے، اسی لیے انہوں نے سپریم کورٹ سے بھاگنے میں عافیت جانی، سپریم کورٹ کے پلیٹ فارم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہو گئی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سپریم کورٹ میں 200 صفحات کی رپورٹ میں الزامات کو جھوٹا ثابت کر دیا تھا۔

نگراں وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت پنجاب کے دفاع کا جواب دینے کے لیے 3 دن مانگے مگر کوئی جواب نہ دیا گیا، ایک بھی کیس میں کسی پی ٹی آئی امیدوار کا اغواء یا کاغذات نامزدگی چھیننا ثابت نہیں ہوا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کا ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ تمام اہل امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو قبول کیا گیا، پی ٹی آئی ٹھوس حقائق سامنے لانے میں ناکام رہی اور اسی لیے پٹیشن واپس لی۔

pti

imran khan

lahore

latif khosa

amir mir

caretaker information minister punjab

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024