Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف سے عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، سیاسی تعاون بڑھانے اور مل کر چلنے پر اتفاق

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات پر تبادلہ خیال
شائع 15 جنوری 2024 05:16pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیشنل پارٹی کے چھ رکنی وفد کی قیادت پارٹی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کی۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم شہبازشریف، سردار ایاز صادق اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

نوازشریف نے مرحوم میر حاصل خان بزنجو کی ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مقدمات سے بریت پر قائد ن لیگ نوازشریف کو مبارک پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں :

جب بھی نواز شریف کو نکالا گیا، امپائر واپس لائے، مریم نواز

آر اوز نے ن لیگ کے دباؤ پر ہمارے کئی امیدواروں کو تیر کے نشان سے محروم کیا، بلاول بھٹو

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے معذرت کرلی

عبدالمالک بلوچ نے ملک اور بالخصوص بلوچستان کی ترقی کے لئے قائد نوازشریف کے وژن اور کاوشوں کو بھی سراہا ۔ دونوں قائدین نے پاکستان کے لئے مل کر چلنے اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Nawaz Sharif

Pakistan Politics

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024