توہین عدالت کیس: پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف نئی درخواست دائر کردی
پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے درخواست چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کیخلاف دائر کی گئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے لیول پلیئنگ فیلڈ توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن کے خلاف نئی درخواست دائر کردی۔
بیرسٹر گوہرخان کی جانب سے درخواست چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کیخلاف دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں چیف الیکشن کمشنراورممبران کو فریق بنانے کی استدعاکی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کا معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن اور چیف سیکرٹری پنجاب کی رپورٹس پر جواب طلب کر رکھا ہے۔
pti
Supreme Court
level playing field
Barrister Gohar
Election 2024
GENERAL ELECTION 2024
مقبول ترین
Comments are closed on this story.