Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کے انتخابی مہم مہیں حصہ لینے پر پابندی

میئر، ڈپٹی میئرسمیت بلدیاتی چیئرمینزکےخلاف شکایات پر الیکشن کمیشن کا نوٹس
شائع 15 جنوری 2024 09:11am

الیکشن کمیشن سندھ نے بلدیاتی نمائندوں کے الیکشن مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی .

صوبائی الیکشن کمیشن نے میئر، ڈپٹی میئراوربلدیاتی نمائندوں کی انتخابی مہم میں شرکت کانوٹس لیتے ہوئے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف شہروں میں میئرز، ڈپٹی میئرز، ضلع، میونسپل، ٹاؤن اور یوسی چیئرمین کے انتخابی مہم چلانے کی شکایات ملی ہیں جو الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے ریجنل ریجنل الیکشن کمشنر کو ارسال کیے جانے والے مراسلے میں ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق میئر، ڈپٹی میئر، بلدیاتی نمائندے انتخابی مہم میں شرکت کررہے ہیں جو کہ سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق ضابطہ اخلاق کے پیرا 18 خلاف ورزی ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نظر رکھی جائے اور کسی بھی خلاف ورزی کے ثبوت کارروائی کے لیے سندھ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر کے دفتربھیجے جائیں۔

جوائنٹ الیکشن کمشنرسندھ کی جانب سے یہ مراسلہریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔

sindh

Mayor

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024