Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریٹرننگ افسر کو ہراساں کرنے والا پی ٹی آئی امیدوار الیکشن کمیشن طلب، مقدمہ درج

سوشل میڈیا پر این اے 171 کے امیدوار کئ جانب سے شور شرابے کی ویڈیوز وائرل ہیں
اپ ڈیٹ 15 جنوری 2024 11:19am

الیکشن کمیشن نے رحیم یار خان میں پی ٹی آئی امیدوار کی جانب سے ریٹرننگ افسر کو ہراساں کیے جانے پر معاملے کا نوٹس لے لیا، پولیس نے امیدوار ممتاز مصطفیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کو مذکورہ امیدوار کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں معاملے کی باقاعدہ سماعت کے لیے طلب کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہیں جن میں امیدوارممتاز مصطفیٰ کی جانب سے رحیم یارخان میں آر او کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

یہ واقعہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 کے امیدوار کی جانب سے ڈی آر او آفس میں پیش آیا

بتایا جارہا ہے کہ ممتازمصطفیٰ تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹ اورانتخابی نشان کے خواہاں تھے لیکن ریٹرننگ افسرکی جانب سے منع کرنے پرممتاز مصطفی نے دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

وائرل ویڈیو میں امیدوار کو برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ، ’کسی عدالت کی جرات ہے کہ ہمیں کہے کہ باہر جا کر لان میں کھڑے ہوجاؤ۔

امیدوار نے ریٹننگ افسر سے یہ بھی کہا کہ آپ کی یہ کرسی ہمارے پیسوں کی دی ہوئی ہے سرکار، ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لیتے ہیں آپ اور آپ ہمیں کہتے ہیں کھڑے ہوجاؤ جاکر۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار نے مسلح ملزمان کےساتھ آر اوآفس پرحملہ کیا اور الیکشن کمیشن عملےکویرغمال بنایا۔ دھمکیاں دینے پر امیدوارممتازمصطفی اورساتھیوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے اس حوالے سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہےکہ این اے 171 میں ایک امیدوار نے انتخابئی نشان کی الاٹمنٹ کے موقع پر مداخلت کی ۔

ترجمان کے مطابق معاملے کی سنگینی کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے فوری طور پر نوٹس لیا، چیف الیکشن کمشنر نے ذاتی طور پر چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی آراور، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاناور ڈی پی او سے بات کر کے ابتدائی معلومات حاصل کیں۔

پراساں کرنے والے امیدوار کو الیکش کمشنر پنجاب کے ساتھ منگل کو الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے تا کہ آئین اور قانون کے تحت مزید کارروائی کی جاسکے۔

rahim yar khan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

NA 171